سپریم کورٹ نے سرکاری افسران کے عہدے کے ساتھ ’صاحب‘ لفظ کے استعمال پر پابندی لگا دی
— November 23, 2023
اسلام آباد ( اے آئی اے ) سرکاری افسران کیلئے ’صاحب‘ لفظ کے استعمال پر پابندی تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ پاکستان نے سرکاری افسران کے عہدے کے ساتھ ’صاحب‘ لفظ کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے ، اس حوالے سے سپریم کورٹ نے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے ،فیصلے کے مطابق سماعت کے دوران ایڈیشنل ایڈووکیٹ نے ڈی ایس پی کےساتھ ’صاحب‘ کا لفظ استعمال کیا، سرکاری افسران کے عہدے کے ساتھ صاحب کا لفظ لکھنا اب بند ہونا چاہیے، ایک افسر صاحب کے لفظ سے خود کو احتساب سے بالا تصور کرتا ہے۔ عوام کے پیسے سے تنخواہ لینے والوں کے نام کے ساتھ صاحب لگانا غیر مناسب ہے۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق یہ بھی روایت بن گئی ہے کہ باقاعدہ نوٹس نہ ہونے کے باوجود پولیس اہلکار عدالت آتے ہیں، جو دستاویزات واٹس ایپ یا فیکس ہو سکتے ہیں ان کے لیے پولیس اہلکاروں کو عدالت آنے کی ضرورت نہیں ہے