پروفیسر تقدیس گیلانی اور امتیاز نسیم وزیر مقرر
— November 23, 2023
مظفرآباد ( اے آئی اے ) پروفیسر تقدیس گیلانی اور امتیاز نسیم وزیر مقرر تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر کابینہ میں مزید توسیع کردی گئی ہے دو خواتین ممبران اسمبلی پروفیسر تقدیس گیلانی اور امتیاز نسیم کو وزیرحکومت مقرر کردیا ہے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم آزادکشمیر نے عبوری آئین 1974کے آرٹیکل 14ذیلی دفعہ1کے تحت اپنے اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے دو مزید ممبران اسمبلی کو وزیرحکومت بنانے کی منظوری دی ہے تاہم ان دو وزراء کو قلمدان بعد میں سونپے جائیں گے۔ مزید دو وزراء کی تقرری کے بعد آزادکشمیر کے کل وزراء کی تعداد 31ہوگئی ہے۔جودو مشیران حکومت دو معاونین خصوصی اور ایک چیئرمین وزیراعظم معائنہ وعملدرآمد کمیشن کو ملا کر آزادکشمیر کے اتحادی حکومت کے کل ممبران اسمبلی کی تعداد 38ہوچکی ہے جس میں وزیراعظم آزادکشمیر اور سپیکر چوہدری لطیف اکبر شامل ہیں۔