برطانوی حکومت کا سگریٹ نوشی کے بڑھتے ہوئے رجحان کو ختم کرنے کیلئے نئی سکیم کا آغاز
— November 24, 2023
لندن ( اے آئی اے ) برطانوی حکومت کا سگریٹ نوشی کے بڑھتے ہوئے رجحان کو ختم کرنے کیلئے نئی سکیم کا آغاز تفصیلات کے مطابق برطانوی حکومت نے سگریٹ نوشی کے بڑھتے ہوئے رجحان کو ختم کرنے کیلئے نئی سکیم کا آغاز کیا ہے جس سے سگریٹ نوشی میں مبتلا افراد کو سگریٹ نوشی چھوڑنے میں مدد فراہم کی جائے گی ایک رپورٹ کے مطابق حکومت نے ’’ویپنگ پالیسی‘‘ متعارف کرائی ہے جس کے ذریعے لوگوں کی سگریٹ نوشی ترک کرنے کیلئے حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ حکومت نے اس پالیسی میں باالخصوص ایسی حاملہ خواتین کیلئے بھی اعلان کیا جو سگریٹ نوشی کی بری عادت میں مبتلا ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس پالیسی کا اطلاق پہلے مرحلے میں انگلینڈ میں ہوگا۔ پالیسی کے تحت جو حاملہ خواتین سگریٹ نوشی کی عادت کو ترک کریں گی۔ انہیں حکومت کی جانب سے 400پاؤنڈز دیئے جائیں گے۔ ایسی خواتین جو سگریٹ نوشی ترک کریں گی ان کیلئے حکومت جلد ہی ایک خاص پیکیج کا اعلان بھی کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ واضح رہے برطانیہ میں سگریٹ نوشی میں مبتلا لاکھوں افراد کینسر اور دل کی بیماریوں میں مبتلا ہو کر جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔ نئی اسکیم سے کینسر اور دل کی بیماریوں پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سگریٹ نوشی ویسے تو مضر صحت ہے تاہم ایک عورت اور باالخصوص حاملہ خاتون کی سگریٹ نوشی کی عادت سے پوری نسل متاثر ہوسکتی ہے۔ بلوم برگ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تمباکو نوشی کی شرح کو کم کرنے کیلئے برطانوی حکومت لاکھوں پاؤنڈ خرچ کرنے پر بھی آمادہ ہے