صومالیہ میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی

صومالیہ میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی


موغا دیشو ( اے آئی اے ) صومالیہ میں سیلاب سے 100افراد ہلاک تفصیلات کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو اور اس کے مضافات میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلابی ریلے نے رہائشی علاقے میں داخل ہوکر ہر چیز کو تہس نہس کرکے رکھ دیا ہے صومالیہ میں مسلسل بارشوں سے آنے والے سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 100 تک جا پہنچی جب کہ 7لاکھ افراد بے گھر ہوگئے ہیں صومالیہ میں مسلسل بارشوں اور سیلاب سے 20 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے جن میں سے 7 لاکھ افراد بے گھر ہوگئے۔ ملک کے سب سے بڑے الہدایہ کیمپ میں بھی پناہ گزینوں کے رہنے کے لیے جگہ کم پڑگئی۔صومالیہ کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی نے کہا ہے کہ بارشوں اور سیلاب میں تقریباً 96 افراد ہلاک ہوگئے۔ خشک سالی اور قحط سے نبرد آزما شہریوں کو اب سیلاب کا سامنا ہے۔موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث صومالیہ میں ہونے والی بارشوں کا یہ غیر متوقع اور غیر معمولی سلسلہ آئندہ برس اپریل تک جاری رہے گا اور دو ماہ بعد دوبارہ مون سون کا آغاز ہوسکتا ہے۔

About author