کراچی میں کے الیکٹرک کے علاوہ دیگر کمپنیاں بھی بجلی فراہم کرسکیں گی
— November 27, 2023
کراچی ( اے آئی اے ) کراچی میں کے الیکٹرک کے علاوہ دیگر کمپنیاں بھی بجلی فراہم کرسکیں گی تفصیلات کے مطابق کراچی میں بجلی فراہمی کیلئے کے الیکٹرک کے علاوہ دیگر کمپنیاں بھی کام کرسکیں گی ملک بھر کی دیگر ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی طرح کے الیکٹرک کا کراچی میں بجلی کی فراہمی کا خصوصی اختیار ختم ہو جائے گا اس سلسلے میں نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) منگل کے روز کے الیکٹرک کی آئندہ 20سال کے لئے غیر خصوصی لائسنس کی درخواست کی سماعت کرے گا ماضی میں کراچی کی صنعتی، تجارتی ،سیاسی اورسماجی تنظیمیںبجلی فراہمی کیلئے مارکیٹ میں مقابلے اور مسابقت پر زور دیتی رہی ہیںے الیکٹرک کی کراچی شہر اور اس سے منسلک دھابیجی اور بلوچستان کے علاقے حب، بیلہ اور وندر میں آئندہ 20سال تک بجلی فراہمی کے غیر خصوصی لائسنس کی درخواست دی نیپرا کے زیر غور ہے