حج کے لیے کورونا ویکسین کی شرط ختم

حج کے لیے کورونا ویکسین کی شرط ختم


اسلام آباد ( اے آئی اے ) حج کے لیے کورونا ویکسین کی شرط ختم کردی گئی تفصیلات کے مطابق وزارتِ مذہبی امور کے مطابق حج2024کے لیے عازمینِ حج کو کورونا سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہے۔وزارتِ مذہبی امور کے مطابق ملک میں سرکاری اسکیم کے تحت حج کے لیے درخواستوں کی وصولی جاری ہے، حج درخواستیں 15 بینکوں میں جمع کروائی جا سکتی ہیں۔وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے کہا گیا کہ سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی 12 دسمبر تک جاری رہے گی، اس مرتبہ 89 ہزار 605 پاکستانی سرکاری اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے۔

About author