یونیسکو  نے ’’افطار‘‘ کو ثقافتی ورثے کے طور پر تسلیم کرلیا

یونیسکو نے ’’افطار‘‘ کو ثقافتی ورثے کے طور پر تسلیم کرلیا


نیویارک ( اے آئی اے ) اقوام متحدہ کی ثقافتی ایجنسی یونیسکو نے مسلمانوں کے ماہ مقدس رمضان میں روزہ کھولنےکیلئے کیے جانے والے اہتمام ’’افطار‘‘ کو ثقافتی ورثے کے طور پر تسلیم کرلیا ہے ایک رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی ایجوکیشنل، سائنٹیفک اور کلچرل آرگنائزیشن (UNESCO) نے ایران، ترکیہ، آذربائیجان اور ازبکستان کی مشترکہ درخواست پر افطار کو ثقافتی ورثے کا درجہ دےدیا۔یونیسکو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افطار رمضان میں غروب آفتاب کے وقت روزہ کھولنے کا نام ہے جس کیلئےتمام مسلم ممالک میں خاص اہتمام کیا جاتا ہے جو ایک تہذیبی اور ثقافتی رنگ لیے ہوئے ہے ۔اقوام متحدہ کے ادارے نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ افطار عام طور پر اہل خانہ کے ساتھ مل کر کی جاتی ہے اور اس کی تیاری میں بچے، جوان بوڑھے سب اپنا اپنا حصہ ڈالتے ہیں۔افطار کو ثقافتی ورثہ تسلیم کرنے کا فیصلہ یونیسکو کے پیر سے جاری اجلاس میں کیا گیا ہے

About author