ایف آئی اے سائبر کرائم ونگز ختم کرکے خود مختار ادارہ کا قیام
— December 14, 2023
اسلام آباد ( اے آئی اے ) ایف آئی اے سائبر کرائم ونگز ختم کرکے خود مختار ادارہ کا قیام تفصیلات کے مطابق کابینہ کے نئے فیصلے کی منظوری کے بعد کہ سائبر کرائم تحقیقات کے لئے ایک خود مختار ادارہ کا قیام عمل میں لایا جائے گا اور وہی ادارہ سائبر کرائم کی تحقیقات کرے گا ے ادارے کا نام نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (NCCIA) ہوگا۔ اس کا ایف ائی اے سے کوئی تعلق نہیں ہوگا اور اس کا سربراہ ایک گریڈ 22 کا الگ افسر ہوگا نئے فیصلے کے مطابق اس بات کی ضرورت محسوس کی گئی کہ موجودہ دور میں تمام جرائم سائبر کرائم سے منسلک ہیں لہذا کافی عرصے سے اعلی سطح پر یہ مذاکرات جاری تھے اور اب ایک خود مختار ادارے کے قیام کی منظوری دے دی گئی ہے