ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا جلسہ تقسیم اسناد

ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا جلسہ تقسیم اسناد


کراچی ( اے آئی اے ) ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے تیرہویں جلسہ تقسیم اسناد میں ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس ،فارم ڈی اور ڈی پی ٹی سمیت الائیڈ ہیلتھ سائنسز اکیس سو بانوے طلبہ و طالبات کو اسناد تفویض کردی گئیں جلسہ کا انعقاد اوجھا کیمپس کرکٹ اسٹیڈیم میں کیا گیا تھا جس کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی تھے پروفیسر محمد سعید قریشی ے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈاؤ یونیورسٹی کا شمار دنیا کی چھ سو بہترین یونیورسٹیوں میں ہوتا ہے یہ ہم سب کی محنت کا نتیجہ ہے۔ طلبہ سے خطاب میں پروفیسر محمد سعید قریشی نے کہا کہ ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس گریجویشن کیلیے ڈاؤ یونیورسٹی طلبا و طالبات کی ہمیشہ سے ترجیح ہے۔ سیکھنے کا عمل مستقل مرحلہ ہے۔ڈاؤ یونیورسٹی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ پر بھرپور توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے ۔یونیورسٹی میں جینومک سینٹر کا قیام ایک اہم سنگ میل ہے۔اپریل دو ہزار چوبیس میں ڈاؤ کینسر سینٹر کام کا آغاز کردے گا اس موقع پر کمیٹی کی چیئرپرسن صبا سہیل نے اپنے خطاب میں کہا کہ آپ کو اپنی مادر علمی پر فخر ہونا چاہئے ۔ ڈاؤ یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر اشعر آفاق نے ایم بی بی ایس کے طلبہ و طالبات سے انسانیت کی بلاامتیاز رنگ ونسل خدمت کا حلف لیا اس موقع پر پرو وائس چانسلر پروفیسر نازلی حسین ،ڈاؤ میڈیکل کالج کی پرنسپل پروفیسر صبا سہیل، ڈاؤ انٹرنیشنل میڈیکل کالج کی پرنسپل پروفیسر زیبا حق، کنٹرولر اگزامنیشن ڈاکٹر فواد شیخ سمیت فیکلٹی ،طلبا وطالبات اور والدین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔گزشتہ برس سے میڈیسن کے شعبے کے مایہ ناز ڈاؤ میڈیکل کالج کے سابق پروفیسر محمد شفیع قریشی مرحوم سے موسوم بیسٹ گریجویٹ ایوارڈ ڈی ایم سی کی طالبہ زینت ہادی کو دیا گیا علاوہ ازیں ڈاؤ میڈیکل کالج سمیت یونیورسٹی کے چودہ انسٹی ٹیوٹ اور کالجز کے تین تین بیسٹ گریجویٹس کو بالترتیب طلائ، نقرئی اور کانسی کے تمغے دئیے گئےکل 42 تمغے دئیے گئے جبکہ ڈاؤ یونیورسٹی سے الحاق کرنے والے اداروں کے 50 طلبا وطالبات کو تمغے دئیے گئے۔

About author