سائٹ لمیٹڈ اور سندھ اسمال انڈسٹریز کارپوریشن اراضی کو ڈیجیٹائز اور آن لائن کرنے کا منصوبہ
— December 17, 2023
کراچی ( اے آئی اے ) سائٹ لمیٹڈ اور سندھ اسمال انڈسٹریز کارپوریشن اراضی کو ڈیجیٹائز اور آن لائن کرنے کے منصوبہ پر عمل شروع ہوگیا ہے جس کا گذشتہ روز سندھ کے نگراں وزیر برائے صنعت و تجارت و ریونیو محمد یونس ڈاگھا نے صنعتکاروں، سفارت کاروں اور سرکاری افسران کی ایک بڑی تعداد کی موجودگی میںافتتاح کردیا ہے یہ سندھ میں گڈ گورننس کے حوالے سے ایک تاریخی اقدام، ہے ” ای سروسز سندھ ” کے نام سے موبائل ایپ دستیاب ہوگی تمام سروسز بشمول این او سی، پرمیشن اور ٹرانسفر آن لائن دستیاب ہوں گی