کیڈٹ کالج مظفرآبادخطہ کشمیر کا بے مثال تعلیمی ادارہ ہے ، بازل نقوی

کیڈٹ کالج مظفرآبادخطہ کشمیر کا بے مثال تعلیمی ادارہ ہے ، بازل نقوی


مظفرآباد ( اے آئی اے ) وزیر سماجی بہبود و ترقی نسواں سید بازل نقوی نے کہا کہ کیڈٹ کالج مظفرآبادخطہ کشمیر کا بے مثال تعلیمی ادارہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کیڈٹ کالج مظفر آباد میں سالانہ تقریری مقابلہ کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کے دوران کیا سید بازل نقوی ے اپنے خطاب میں کہا کہ کیڈٹ کالج مظفرآبادخطہ کشمیر کا بے مثال تعلیمی ادارہ ہے،کیڈٹ کالج مظفرآباد نے پانچ سال کے قلیل وقت میں تعلیمی میدان میں جو نام کمایا ہے وہ اپنی مثال آپ ہے، یہ ادارہ دیگر تعلیمی اداروں کیلئے مشعلِ راہ ہے، وزیر حکومت کو ادارہ کے انفرا سٹرکچر کے مسائل پر بریفنگ دی گئی سید بازل نقوی نے کہا۔مجھے یہ جان کر خوشگوار حیرت ہوئی کہ کیڈٹ کالج مظفرآباد گزشتہ دو سال سے میرپور بورڈ کے نتائج میں پہلے نمبر پر ہے،اس کامیابی کا سہرا پرنسپل ادارہ اور فیکلٹی کے سر ہے۔انہوں نے پرنسپل ادارہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر کو محنتی شخصیت کی خدمات سے مزید فائدہ اٹھانا چاہیے۔

About author