پولیس کانسٹیبل کتے نے ایک شخص کی جان بچا لی

پولیس کانسٹیبل کتے نے ایک شخص کی جان بچا لی


لندن ( اے آئی اے ) پولیس کانسٹیبل کتے نے ایک شخص کی جان بچا لی تفصیلات کے مطابق ہیمپشائر پولیس کانسٹبلری کے ایک کتے نے نیوفارسٹ میں ایک شخص کی جان بچالی جرمن شیپرڈ موکسی کتے نے ایک ایسے شخص کا پتہ چلایا جو خودکشی کرنے کیلئے نیو فارسٹ میں گیا تھا۔ پولیس کانسٹیبل اسٹیسی بیل نے کتے کی کارکردگی کو قابل فخر بنایا ہے۔ اس نے بتایاکہ کتے نے اس شخص کی بو سونگھ لی اور گھنے جنگل میں اس کا سراغ لگانے میں کامیاب ہو گیا۔ وہ شخص بے ہوش ہو چکا تھا لیکن اسے طبی امداد دے کر فوری ایمبولینس کے ذریعہ ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اس کی جان بچالی گئی، موکسی ایک عمومی کاموں کا کتا ہے جس کے معنی یہ ہیں کہ اسے لوگوں کا پتہ چلانے کی تربیت دی گئی ہے۔

About author