قوموں کی ترقی میں تعلیم کے ساتھ شعور اور اقدار کا فروغ بھی لازمی ہے ، صدر مملکت

قوموں کی ترقی میں تعلیم کے ساتھ شعور اور اقدار کا فروغ بھی لازمی ہے ، صدر مملکت


کراچی ( اے آئی اے ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ قوموں کی ترقی میں تعلیم کے ساتھ شعور اور اقدار کا فروغ بھی لازمی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کو محمد علی سوسائٹی پر واقع مفت دستر خوان اوراسکول آف بزنس اسلامک لیڈر شپ کے دورے کے موقع پر طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیاصدر مملکت ڈاکٹر علوی نے سیلانی کےمحمد علی سوسائٹی دستر خوان مرکز کا دورہ کیا جہاں مستحقین کے لیے روزانہ تین وقت مفت دستر خوان کا اہتمام کیا جاتا ہے،انہوں نے عام افراد کے ساتھ بیٹھ کر دوپہر کا کھانا کھایا اور دستر خوان پر موجود دیگر عام شہریوں سے بات چیت کی۔صدر مملکت کی آمد پر ٹرسٹ کے بانی اور چیئرمین مولانا محمد بشیر فاروقی نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔اس موقع پر ٹرسٹ کے صدر امین لاکھانی ،چیف ایگزیکٹیو آفیسر مفتی مدنی،چیف آپریٹنگ آفیسر محمد غزال الیاس،سیلانی کے بورڈ آف ٹرسٹی منور یونس اور ابوفیصل بھی موجود تھے۔

About author