وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے

وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے


اسلام آباد ( اے آئی اے ) وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے تفصیلات کے مطابق وفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے کر دیئے ہیں وفاقی سیکرٹری اوورسیز پاکستانیز ڈویژن ذوالفقار حیدر کو عہدے سے ہٹا کر اُنہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ممبر انچارج وفاقی محتسب سیکریٹریٹ ریجنل آفس لاہور ڈاکٹر ارشد محمود کا تبادلہ کر کے اُنہیں سیکرٹری اوورسیز پاکستانیز ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔ گریڈ 22کے دونوں افسران کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس سے ہے۔ دریں اثناء اِن لینڈ ریونیو سروس،گریڈ 18کی ناعمہ شمائل کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کی گئی ہیں۔

About author