عام انتخابات میں فوج تعیناتی کی منظوری

عام انتخابات میں فوج تعیناتی کی منظوری


کراچی ( اے آئی اے ) عام انتخابات میں فوج تعیناتی کی منظوری تفصیلات کے مطابق نگراں وفاقی کابینہ نے عام انتخابات میں پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔ ہے وفاقی وزارت داخلہ نے عام انتخابات میں سیکورٹی فراہمی کے لیے پاک فوج کی خدمات کے حوالے سے سمری کابینہ کو بھجوائی تھی۔کابینہ نے وزارت داخلہ کی سمری منظور کرلی ہے، اس کے تحت 2 لاکھ 77ہزار پاک فوج کے افسران و اہلکار الیکشن میں تعینات ہوں گے،اس کے ساتھ رینجرز اور ایف سی اہلکار بھی عام انتخابات میں تعینات ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ فوج اور سول آرمڈ فورسز حساس حلقوں میں بطورکوئیک ریسپانس فورس فرائض سر انجام دیں گی۔واضح رہے کہ ملک میں عام انتخابات کا انعقاد 8 فروری کو ہونا ہے جس کے لیے تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہیں

About author