پاکستان اور روس کے درمیان کھیلوں کے فروغ کا معاہدہ
— January 25, 2024
اسلام آباد ( اے آئی اے ) پاکستان اور روس کے درمیان کھیلوں کے فروغ کا معاہدہ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور روس کے درمیان کھیلوں کے فروغ کے لئے باہمی تعاون کا معاہدہ ہوا ہے معاہدے پر ماسکو میں پاکستان کے روس میں سفیر محمد خالد جمالی نے پاکستان وزارت بین الصوبائی رابطہ کی طرف سے اور روس کی وزارت کھیل کے وزیر اولیگ ماتیتسین نے دستخط کئے۔ یادداشت کے تحت کھیلوں کے مختلف شعبوں میں وسیع پیمانے پر تعاون کیا جائے گا ۔ تعاون کے شعبوں میں بڑے پیمانے پر کھیل ، خصوصی افراد کے کھیل ، کھیل کی تعلیم اور سائنس ، کھیلوں کی ٹیکنالوجی اور انفراسٹرکچر شامل ہیں ۔ یادداشت کے تحت باہمی ٹریننگ ، سیمینارز اور کھیلوں کے وفود کے تبادلے بھی شامل ہیں ۔