بحری جہاز ’’آئیکون آف دی سیز‘  اپنے پہلے سفر پر روانہ

بحری جہاز ’’آئیکون آف دی سیز‘ اپنے پہلے سفر پر روانہ


واشنگٹن ( اے آئی اے ) دنیا کا سب سے بڑا بحری جہاز اپنے پہلے سفر پر روانہ ہوگیا ہے تفصیلات کے مطابق دنیا کا سب سے بڑا بحری جہاز ’’آئیکون آف دی سیز‘‘ فلوریڈا کے شہر میامی سے اپنے پہلے سفر کیلئے روانہ ہوگیا ہے آئیکون آف دی سیز کی تعمیر کیلئے 2 ارب ڈالرز کی لاگت آئی ہے۔بحری جہاز بنانے والی کمپنی رائل کیریبیئن انٹرنیشنلز آئیکون کی جانب سے 2023میں دنیا کا سب سے بڑے بحری جہاز کی تیاری مکمل کی گئی تھی جس میں سفر کو خوبصورت اور یادگار بنانے کیلئے تمام تر سہولیات دستیاب ہیں۔دنیا کے سب سے بڑے بحری جہاز کو ’’آئیکون آف دی سیز‘‘ کا نام دیا گیا ہے جو مجموعی طور پر 1197فٹ لمبا اور 165 فٹ تک چوڑا ہے اور اس میں ایک ہزار کے قریب پُرتعیش کمرے یا کیبن موجود ہیں۔

About author