فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی تنظیمِ نو اور ڈیجیٹائزیشن کی منظوری

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی تنظیمِ نو اور ڈیجیٹائزیشن کی منظوری


اسلام آ باد ( اے آئی اے ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی تنظیمِ نو اور ڈیجیٹائزیشن کی منظوری تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے ریونیو ڈویژن کی سفارش پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی تنظیمِ نو اور ڈیجیٹائزیشن کی منظوری دیدی ہے گذشتہ روز نگران وزیر اعظم انوار الحق کا کڑ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیر خزانہ کی سربراہی میں بین الوزارتی کمیٹی کی سفارشات پیش کی گئیں منظوری کے لیے پیش کی گئی، نئی اصلاحات کی روشنی میں ریونیو ڈویژن میں وفاقی ٹیکس پالیسی بورڈ تشکیل دیاجائے گا جو کہ ملک میں ٹیکس پالیسی کی تشکیل، ریونیو کے اہداف کے تعین اور سٹیک ہولڈرز کے مابین تعاون کے فرائض سرانجام دے گا، بورڈ کی سربراہی وفاقی وزیر خزانہ کرینگے،تنظیم نو کے نتیجے میں کسٹمز اور اِن لینڈ ریونیو کے اداروں کو علیحدہ کرکے ان کی سربراہی متعلقہ کیڈر کے ڈائریکٹر جنرلز کریں گے، متعلقہ ڈائریکٹر جنرلز کو اپنے اپنے اداروں کے انتظامی، مالی اور آپریشنل امور کے حوالے سے مکمل اختیار ہوگا،دونوں ڈائریکٹر جنرلز اپنے اپنے اداروں کی ڈیجیٹائزیشن، شکایات کے ازالے اور شفافیت کے حوالے سے بین الاقوامی سطح پر رائج بہترین اقدامات کا نفاذ یقینی بنائیں گے، کسٹمز اور اِن لینڈ ریونیو کے لیے الگ الگ اوور سائیٹ بورڈز ہوں گے،وفاقی سیکرٹریز خزانہ، ریونیو، تجارت، چیئرمین نادرا اور متعلقہ شعبوں کے ماہرین اس بورڈ کے ارکان ہوں گے جبکہ وزیر خزانہ اس کے سربراہ ہوں گے۔

About author