اسٹیٹ بینک پاکستان  نے نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کیلئے  آرٹ مقابلے کا اعلان کر دیا

اسٹیٹ بینک پاکستان نے نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کیلئے آرٹ مقابلے کا اعلان کر دیا


کراچی ( اے آئی اے ) اسٹیٹ بینک پاکستان نے نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کیلئے آرٹ مقابلے کا اعلان کر دیا ہے تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک پاکستان نئے کرنسی نوٹوں کی سیریز کی ڈیزائننگ کے سلسلے میں ابتدائی اقدام کے طور پر اسٹیٹ بینک جدید اور موضوعاتی ڈیزائن آئیڈیاز کے حصول کے لیے آرٹ کا ایک مقابلہ منعقد کر رہا ہے۔ مقامی فنکار، ڈیزائنر اور آرٹ کے طلبہ 11 مارچ 2024ء تک اپنے ڈیزائن اسٹیٹ بینک کو بھیج سکتے ہیں۔ نئی بینک نوٹ سیریز اجرا کے عمل کو اگلے دو سال کے دوران پورا کیا جائے گاجبکہ نئے نوٹوں کے اجرا کے ساتھ موجودہ سیریز بھی زیر گردش رہے گی،نئے نوٹوں کی وافر فراہمی کے بعد موجود سیزیز کو مرحلہ وار سرکولیشن سے ختم کیا جائے گا

About author