جاپان میں دو مسافر بردار طیاروں میں تصادم کے بعد پروازیں منسوخ

جاپان میں دو مسافر بردار طیاروں میں تصادم کے بعد پروازیں منسوخ


ٹوکیو ( اے آئی اے ) جاپان میں دو مسافر بردار طیاروں میں تصادم کے بعد پروازیں منسوخ تفصیلات کے مطابق جاپان کے اوساکا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دو مسافر بردار طیاروں میں تصادم کے بعد پروازیں منسوخ کر دی گئیں ہیں تصادم کے دوران عملے کے ارکان سمیت تمام مسافر محفوظ رہے کنسائی ایئرپورٹس کے آپریٹر نے میڈیا کو بتایا کہ آل نیپون ایئرویز ( اے این اے ) کی گیٹ پر روانگی کے انتظار میں کھڑی فلائٹ 1637 کا دایاں پر لینڈنگ کےدوران فلائٹ 422 سے ٹکر ا گیا ۔انہوں نے کہا کہ حادثے میں دونوں طیاروں میں سوار مسافر اور عملے کے ارکان محفوظ ہیں۔ اور اوساکا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تقریباً 10 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں اور تصادم کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

About author