انڈس ہاسپٹل لاکھوں افراد کا مفت علاج کر رہا ہے ، ڈاکٹر عبدالباری

انڈس ہاسپٹل لاکھوں افراد کا مفت علاج کر رہا ہے ، ڈاکٹر عبدالباری


لندن ( اے آئی اے ) انڈس ہاسپٹل لاکھوں افراد کا مفت علاج کر رہا ہے ان خیالات کا اظہار انڈس ہاسپٹل اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک پاکستان کے بانی صدر ڈاکٹر عبدالباری خان نے لندن میں منعقد چیرٹی ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا ڈاکٹر عبدالباری کا مزید کہنا تھا کہ انڈس ہاسپٹل پورا ایک نیٹ ورک ہے جو پاکستان بھر میں 15ہاسپٹلز چلا رہا ہے بلڈ سینٹر کے علاوہ بحالی مراکز ہیں اور یہ سب کچھ اللہ کی مہربانی، مریضوں کی دعائوں اور پاکستانیوں کی سخاوت کی وجہ سے تعاون کرنے والوں میں پاکستان میں رہنے والوں کے علاوہ بیرون ملک آباد پاکستانی بھی بھرپور حصہ لیتے ہیں۔

About author