سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے ذریعے بیروزگار ی میں کمی کی جاسکتی ہے ، پروفیسرتقدیس گیلانی
— February 9, 2024
مظفرآباد ( رپورٹ سید حسیب گیلانی ) سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے ذریعے بیروزگار ی میں کمی کی جاسکتی ہے ان خیالات کا اظہار وزیر سمال انڈسٹریز کارپوریشن /ٹریڈ اینڈ ٹریول اتھارٹی پروفیسر تقدیس گیلانی نے سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا پروفیسر تقدیس گیلانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے ویژن کے مطابق آزادکشمیر کی مصنوعات کو پوری دنیا میں متعارف کروائیں گے، مخدوش ہونے والی صنعت کی دوبارہ بحالی کیلئے پلان لیکر آرہے ہیں۔صنعت کے فروغ کیلئے جموں وکشمیر ہاوس میں تین روزہ فیسٹیول کیا جائے گا جسکا افتتاح وزیراعظم کریں گے ۔فیسٹیول میں بین الاقوامی مبصرین ، سفیروں ، صنعتکاروں اور تاجروں کا مدعو کیا جائے گا۔ ملک کے مختلف چیمبرزآف کامرس کے دورے کیے جائیں گے اور انہیں ان چیمبرز کے ممبران کو فیسٹول میں شرکت کی دعوت دی جائیگی پروفیسر تقدیس گیلانی نے کہاکہ چھوٹے صنعتی یونٹس کا ترقی میں اہم کردار ہے۔ خاص طور چھوٹی مقامی صنعتیں نہ صرف مقامی روایتی دستکاریوں کے فروغ اور تحفظ کا باعث بنتی ہیں بلکہ مقامی سطح پر روز گار کے مواقع فراہم کر کے شہروں پر دباؤ کو بھی کرتی ہیں، عوام کو قرضوں کی فراہمی یقنیی بنائیں گے تاکہ وہ ان سے اپنے چھوٹے کاروبار شروع کر سکیں ۔ آزادخطہ کی مقامی صنعت کے فروغ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ بہت جلد آزادکشمیر کے تینوں ڈویژنز میں صنعت و تجارت کے دفاترقائم کیے جائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر کی تاریخی ووڈ انڈسٹری ، گبہ انڈسٹری ، قالین بافی ، پیپرماشی کو پوری دنیا میں متعارف کروائیں گے اور اسلام آباد سمیت دیگر علاقوں میں ڈسپلے سینٹرز بنائیں گے تاکہ ہماری مصنوعات کی مارکیٹنگ ہو اورلوگوں کو فائدہ ہو۔ پروفیسرتقدیس گیلانی نے کہاکہ حکومت آزادکشمیر ٹریول اینڈ ٹریڈ اتھارٹی کو بحال کرنے کیلئے بھی اقدامات کررہی ہے ۔ ،