چینی سائنسدانوں نے دنیا کی پہلی مصنوعی بچی تیار کرلی

چینی سائنسدانوں نے دنیا کی پہلی مصنوعی بچی تیار کرلی


بیجنگ ( اے آئی اے ) چینی سائنسدانوں نے دنیا کی پہلی مصنوعی بچی تیار کرلی تفصیلات کے مطابق چینی سائنسدانوں نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے ایک مصنوعی بچی تیار کرلی ہے ایک رپورٹ کے مطابق بیجنگ انسٹیٹیوٹ فار جنرل آرٹی فیشل انٹیلی جنس (بی آئی جی اے آئی) کے سائنسدانوں نے دنیا کی پہلی مصنوعی بچی تیار کرلی ہے تخلیق کاروں نے اس کا نام ٹونگ ٹونگ (اس کا مطلب چھوٹی لڑکی ہے) رکھا ہے یہ اے آئی لڑکی خود چیزیں سیکھنے اور اپنے اردگرد کے ماحول کی کھوج کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ ’ٹونگ ٹونگ‘ جذبات کا اظہار بھی کر سکتی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ٹونگ ٹونگ کسی 3سالہ بچی کی طرح خوشی، غصے یا افسوس کا اظہار کر سکتی ہے۔اس اے آئی چائلڈ کو بیجنگ میں ہونے والی ایک اے آئی کانفرنس کے دوران متعارف کرایا گیا تھا۔ ٹونگ ٹونگ کا کسی روبوٹ کی طرح جسم نہیں بلکہ وہ ایک ورچوئل ماحول میں رہتے ہوئے حقیقی دنیا کے افراد سے رابطہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس کانفرنس کے دوران لوگوں نے خود ٹونگ ٹونگ سے بات کرکے اسے کچھ کام کرنے کی ہدایت بھی کی مگر اس کی خاص بات مختلف کاموں کی ذمہ داری خود سنبھالنا ہے۔

About author