کراچی کے اسپتالوں میں آگ بجھانے والے آلات و انتظامات کا شدید فقدان
— February 13, 2024
کراچی ( اے آئی اے ) کراچی کے اسپتالوں میں آگ بجھانے والے آلات و انتظامات کا شدید فقدان تفصیلات کے مطابق کراچی کے اسپتالوں میں آتشزدگی کی صورت میں آگ بجھانے والے آلات و انتظامات کا شدید فقدان ہے جس سے کسی حادثے کی صورت میں مریضوں کی جانوں کو خطرہ ہے گزشتہ روز سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت آباد میں آتشزدگی کے واقعے کے بعد نگراں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے سخت موقف اپناتے ہوئے سندھ بھر کے سرکاری اسپتالوں کے سربراہوں ، انسٹی ٹیوٹس کے ڈائریکٹرز ،سول سرجنز ،مختلف ڈویژنز کے ڈائریکٹرزاورمختلف اضلاع کے صحت افسران سے ان کے اداروں میں آگ بجھانے والے آلات اور انتظامات کی تفصیلات طلب کر لی ہیں ، اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل صحت سندھ نے اعلامیے جاری کر دیاجس کے مطابق نگراں وزیر صحت نے کل تک یہ معلومات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ آئندہ کسی حادثے کی صورت میں انتظامات کیے جاسکیں اورجانی و مالی نقصانات سے بچا جاسکے