ڈاکٹرز کو وٹامنز ، فوڈ سپلی منٹس تجویز کرنے سے روکدیا گیا

ڈاکٹرز کو وٹامنز ، فوڈ سپلی منٹس تجویز کرنے سے روکدیا گیا


اسلام آباد( اے آئی اے ) ڈاکٹرز کو وٹامنز، فوڈ سپلی منٹس تجویز کرنے سے روکدیا گیا تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت صحت نے ڈاکٹروں کو وٹامنز اور فوڈ سپلی منٹس تجویز کرنے سے روک دیا۔وفاقی وزارت صحت نے وفاقی کابینہ کی ہدایت پر اس پابندی کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اس فیصلے کا مقصد غیر ضروری طور پر فوڈ سپلیمنٹس اور ملٹی وٹامنز تجویز کرنے سے روکنا ہے۔مزید کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرز کو اوور دی کانٹر پروڈکٹس نسخے میں لکھنے سے روک دیا گیا ہے، تاہم مریض فارماسسٹس کی مدد سے ملٹی وٹامنز اور فوڈ سپلیمنٹس حاصل کر سکیں گے۔

About author