طلبہ کو اسکولز میں فون کے استعمال سے روکنے کیلئے نئی گائیڈنس جاری
— February 20, 2024
لندن ( اے آئی اے ) طلبہ کو اسکولز میں فون کے استعمال سے روکنے کیلئے نئی گائیڈنس جاری تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں طلبہ کو اسکولوں میں فون کے استعمال سے روکنے کیلئے نئی گائیڈنس جاری کردی گئی،حکومت کاکہناہے کہ اس فیصلے کا مقصد کلاس رومز میں تعلیم میں پڑنے والے خلل کو کم کرنا اور طلبہ کے رویئے کو بہتر بنانا ہے ،بہت سے اسکول پہلے ہیں فون کے استعمال پر پابندی لگا چکے ہیں اور اس گائیڈنس سے اس طرح کے فیصلوں کو دوام بخشنا ہے ۔یہ گائیڈنس حکومت سے اسکولوں میں فون کے استعمال پر پابندی لگانے کیلئے کئے گئے مطالبے کے کم وبیش 3سال کے بعد جاری کی گئی ہے ،وزیر تعلیم گلین کیگن کا کہناہے کہ اس گائیڈنس کا مقصد سماجی روایات کو برقرار رکھنا ہے اور اسکول میں تعلیم کے دوران فون کے استعمال کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔