سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا جوتوں کا برانڈ متعارف کرا دیا
— February 20, 2024
نیویارک ( اے آئی اے ) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا جوتوں کا برانڈ متعارف کرا دیا تفصیلات کے مطابق امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جوتوں کا اپنا برانڈ متعارف کرا دیا۔ہے ایک رپورٹ کے مطابق اپنی ایک کمپنی کی جانب سے متعارف کروائے گئے ان جوتوں کو سابق امریکی صدر نے ’دی گریٹیسٹ اسنیکرز شو آن ارتھ‘ قرار دیا ہے۔ ان جوتوں کی قیمت 399 ڈالر ہے اور یہ ویب سائٹ کے ذریعے فروخت کیے جا رہے ہیں۔