مری میں برفباری کے بعد سردی کی شدت بڑھ گئی
— February 24, 2024
مری ( اے آئی اے ) مری میں برفباری کے بعد سردی کی شدت بڑھ گئی تفصیلات کے مطابق مری میں برفباری ہوئی ہے ۔ برفانی ہواؤں کے باعث درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر جانے سے سردی کی شدت میں بھی مزید اضافہ ہوگیا ہے برف باری کی وجہ سے سیاحوں کی کثیر تعدا د مری کارخ کررہی ہے اورمال روڈ، کشمیرپوائنٹ،پنڈی پوائنٹ، پتریاٹہ، بھوربن، ایوبیہ،نتھیاگلی سمیت دیگر مقامات پر سیاحوں کا رش دیکھا جارہا ہے۔