نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے وفد کا آزادکشمیر کا دورہ
— February 28, 2024
مظفرآباد ( رپورٹ سید حسیب گیلانی ) نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے وفد کا آزادکشمیر کا دورہ تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے وفد نے آزادکشمیر کا دورہ کیا ہے ۔۔وفد کی قیادت کموڈور پاکستان نیوی راشد علی نے کی جبکہ وفد میں کموڈور عاصم راجہ اور برگیڈٖئیر عامر شہزاد اورکزئی سمیت دیگر سیکیورٹی امور کے ماہرین موجود تھے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے وفد کو آزاد کشمیر کے محل وقوع، جغرافیہ اور سیاسی و ثقافتی اقدار، نظام جمہوریت اور آزاد کشمیر کے تاریخی پس منظر بارے تفصیل سے آگاہ کیا ،آزادکشمیر میں ہائیڈل اور ٹورازم پوٹینشل کے بارے تفصیلی بریفنگ دی اور تحریک آزادی کیلئے بیس کیمپ کی خدمات، تاریخ کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے حالات اور حکومت آزاد کشمیر کے ترقیاتی اقدامات سے آگاہ کیا۔ سینئر ممبر بورڈ آف ریوینیو ڈاکٹر لیاقت حسین نے شرکا کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے آزادخطہ کے وسائل ، حکومت پاکستان کی جانب سے آزاد کشمیر کی عوام کی فلاح کیلئے اقدامات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ اس موقع پر ادریس عباسی، اشد حنیف، برگیڈئیر (ر) اخترحسین شاہ ودیگر بھی موجود تھے۔