پرائیویٹ میڈیکل کالجوں کی فیسیں مساوی بنانے کیلئے کمیٹی تشکیل

پرائیویٹ میڈیکل کالجوں کی فیسیں مساوی بنانے کیلئے کمیٹی تشکیل


اسلام آباد ( اے آئی اے ) پرائیویٹ میڈیکل کالجوں کی فیسیں مساوی بنانے کیلئے کمیٹی تشکیل تفصیلات کے مطابق پی ایم ڈی سی کونسل نے پرائیویٹ میڈیکل کالجوں کی فیسوں کو مساوی بنانے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔ پی ایم ڈی سی کی جانب سے پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجوں میں فیسوں میں اضافے کے حوالے سے ایجنڈا اکیڈیمک بورڈ میں لے جایا گیا جس کے بعد یہ معاملہ اکیڈیمک بورڈ سے پی ایم ڈی سی کونسل میں گیا۔ کونسل کی جانب سے پرائیویٹ میڈیکل کالجوں کے عہدیداروں کو بھی موقف سننے کیلئے بلایا گیا۔ کمیٹی میں دو ممبر کونسل کی جانب سے اور دو ممبر پرائیویٹ میڈیکل کالجوں کی طرف سے ہونگے۔

About author