پاکستان ریلوے کا مزید سولہ مسافر ٹرینیں پرائیویٹ کرنے کا فیصلہ
— March 12, 2024
لاہور ( اے آئی اے ) پاکستان ریلوے کا مزید سولہ مسافر ٹرینیں پرائیویٹ کرنے کا فیصلہ تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے کا مزید 16مسافر ٹرینیں پرائیویٹ کرنے کا فیصلہ اس سلسلے میں ٹینڈر بھی جاری کر دیا گی ہے . جاری ٹینڈرز کی ویلیو ایشن 13 مارچ کو ہو گی، ،معلومات کے مطابق یہ 16 ٹرینیں سالانہ 12؍ ارب 60 کروڑ سے زائد کا ریونیو ریلوے کو دیتی تھیں پرائیویٹ کمپنیوں کے حوالے کی جانے والی ٹرینوں میں شالیمار، کراچی ایکسپریس، بولان ایکسپریس، تھل ایکسپریس، سر سید ایکسپریس، موسیٰ پاک ایکسپریس، لاثانی ایکسپریس، سکھر ایکسپریس، کوہاٹ ایکسپریس، میل ایکسپریس، نارووال پیسنجر، جنڈ پیسنجر، شاہین پیسنجر، اٹک اور چمن شامل ہیں