سی ڈی اے ملک کا سب سے بڑا آئی ٹی پارک بنائے گا

سی ڈی اے ملک کا سب سے بڑا آئی ٹی پارک بنائے گا


اسلام آباد ( اے آئی اے ) سی ڈی اے ملک کا سب سے بڑا آئی ٹی پارک بنائے گا تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے نے ملک کا سب سے بڑا آئی ٹی پارک بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ IT پارک پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت قائم ہو گا، سی ڈی اے بورڈ نے اسلام آباد کے سیکٹر G-10 میں 3.3 ایکڑ رقبے آئی ٹی پارک بنانے کی منظوری دے دی، پلاٹ بھی مختص کردیا گیا،اسلام آباد آئی ٹی پارک پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت قائم کیا جائیگا،پارک کا کورڈ ایریا 1 لاکھ اسیکوائر فٹ پر محیط ہوگا، 5 سے 6 ہزار فری لانسرز کام کرسکیں گے، فری لانسرز، اسٹارٹ اپس کیلئے ورکنگ اسپیس، سافٹوئیر ہائوسز، لائبریری، آئی ٹی مصنوعات کی نمائش کیلئے جگہ سمیت ریسرچ سینٹرز، کانفرنس ہالز، میٹنگ رومز کیلئے جگہ بھی مختص کی جا ئے گی، پارک بنانے کے تمام اخراجات نجی کمپنیاں برداشت کرینگی، 15 سال بعد یہ پارک مکمل طور پر سی ڈی اے کے حوالے بھی ہو جائے گا۔پارک میں نجی کمپنیاں جگہ کرائے پر لے کر آئی ٹی دفاتر بنا سکیں گی

About author