کراچی کے چار اضلاع کے نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

کراچی کے چار اضلاع کے نام تبدیل کرنے کا فیصلہ


کراچی( اے آئی اے ) کراچی کے چار اضلاع کے نام تبدیل کرنے کا فیصلہ تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے کراچی ڈویژن کے 4اضلاع کے نام تبدیل کر نے کا فیصلہ کر لیا ہے، موصولہ اطلاع کے مطابق ضلع کراچی غربی کا نام ضلع اورنگی، ضلع کراچی وسطی کا نام ضلع ناظم آباد ،ضلع کراچی شرقی کا نام ضلع گلشن اور ضلع کراچی جنوبی کا نام تبدیل کرکے ضلع کراچی رکھ دیا گیا ہے اس طرح اب کراچی ڈویژن کے7اضلاع میںضلع کراچی ،ضلع گلشن،ضلع اورنگی ،ضلع ناظم آباد،ضلع ملیر،ضلع کورنگی اور ضلع کیماڑی ہو ں گے ،ذرائع کے مطابق نئے ناموں کا نوٹی فیکشن جلد ہو جائے گا۔

About author