ٹیکس دہندگان کی سہولت کیلئے 30 اور 31 مارچ کو بنک سہ پہر 4 بجے تک کھلے رکھنے کا اعلان
— March 29, 2024
کراچی ( اے آئی اے ) ٹیکس دہندگان کی سہولت کیلئے 30 اور 31 مارچ کو بنک سہ پہر 4 بجے تک کھلے رکھنے کا اعلان تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ٹیکس دہندگان کی سہولت کیلئے 30 اور 31 مارچ 2024 کو سرکاری وصولیوں / ڈیوٹیوں /ٹیکسوں کی وصولی کے لیے برانچیں کھلی رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ ٹیکس دہندگان کو سرکاری ڈیوٹیوں /ٹیکسوں کی ادائیگی میں سہولت دینے کی غرض سے فیصلہ کیا گیا۔ ہے