فنڈز کی کمی کی وجہ سے گیارہ سو تعلیمی ادارے ابھی تعمیر کرنا باقی ہیں . سیکرٹری سیرا جاوید الحسن جاوید
— March 29, 2024
مظفرآباد ( اے آئی اے ) فنڈز کی کمی کی وجہ سے گیارہ سو تعلیمی ادارے ابھی تعمیر کرنا باقی ہیں ان خیالات کا اظہار سیکرٹری سیرا جاوید الحسن جاوید نے کشمیر انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ میں ساتویں پروفیشنل پلاننگ مینجمنٹ کورس کے شرکاء کو زلزلہ متاثرہ علاقوں میں سیرا کی جانب سے کی گئی تعمیرنو کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ 8اکتوبر 2005ء کے زلزلہ میں سات اضلاع میں 65 سالوں میں کی گئی تعمیرات مٹی کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئیں،ایراء نے سیرا کے ذریعے جدید زلزلہ مزاحم تعلیمی ادارے، ہسپتال، گورننس سمیت دیگر سیکٹرز میں بین الاقوامی معیار کی تعمیرات کیں ،وفاقی حکومت کی جانب سے سیرا کو منصوبوں کی تکمیل کیلئے فنڈز کی کمی کے باعث تین سالوں سے تعمیرنو کا کام متاثر ہے،1100 تعلیمی ادارے ابھی تعمیر کرنا باقی ہیں فنڈز ملیں تودو سالوں میں یہ منصوبے مکمل کر لیں گے۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری سیرا عابدغنی میر نے بتایا کہ شعبہ تعلیم کے 515منصوبوں پر کام تکمیل کے مختلف مراحل میں ہے۔ اس موقع پر بریگیڈئر اختر حسین، طارق محمود، ابرار احمد، کامران وانی طارق محمود، ملک شمریز،بد الوحید کیانی سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔