پنجاب میں میڈیکل اورڈینٹل کالجوں میں مائیگریشن کیلئے درخواستیں طلب
— April 7, 2024
لاہور ( اے آئی اے ) پنجاب میں میڈیکل اورڈینٹل کالجوں میں مائیگریشن کیلئے درخواستیں طلب تفصیلات کے مطابق پنجاب میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کے طلبہ سے مائیگریشن کے لیے درخواستیں طلب کرلی گئیں۔ درخواستیں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے آن لائن پورٹل کے ذریعے وصول کی جائیں گی۔ مائیگریشن کی آن لائن درخواستیں 8 اپریل سے 31 مئی تک وصول کی جائیں گی۔ پورٹل پر سرکاری اور نجی میڈیکل وڈینٹل کالجوں میں مائیگریشن کے لیے علیحدہ علیحدہ درخواستیں جمع ہوں گی۔ ایم بی بی ایس میں مائیگریشن تیسرے، چوتھے اور فائنل ایئر میں ہی ہو سکے گی۔