روئیداد خان انتقال کرگئے

روئیداد خان انتقال کرگئے


اسلام آباد ( اے آئی اے ) روئیداد خان انتقال کرگئے تفصیلات کے مطابق سابق سینئر بیوروکریٹ روئیداد خان 101 سال کی عمر میں انتقال کرگئے انہیں اسلام آباد کے ایچ الیون قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا ہے ، روئیداد خان 28ستمبر 1923کو مردان کے ایک گاؤں میں پیدا ہوئے ،انہوں نے 1949میں سول سروس جوائن کی،اپنے طویل کیرئیر کے دوران وہ مختلف اہم پوسٹوں پر تعینات رہے، 101 سال کی عمر میں انتقال کر نے والے روئیداد خان نے بطور سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری جنرل وزارت داخلہ، وفاقی وزیر برائے احتساب اور وزیراعظم و صدر پاکستان کے مشیر کے علاوہ چیف سیکرٹری سندھ، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا، منیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی وی، سیکرٹری وزارت سیاحت اور سیکرٹری وزارت لیبر کے طور بھی خدمات انجام دیں،روئیداد خان نے پانچ صدور اور تین وزراء اعظم کے ساتھ کام کیا،1971میں جنرل یحییٰ خان کے دورحکومت میں وہ سیکرٹری انفارمیشن تھے ان کی نمازجنازہ میں ان کے اہل خانہ، دوستوں اور ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی،

About author