حکومت سندھ  کا دو ماہ تک پنک بس سروس میں مفت سفر کا اعلان

حکومت سندھ کا دو ماہ تک پنک بس سروس میں مفت سفر کا اعلان


کراچی ( اے آئی اے ) حکومت سندھ کا دو ماہ تک پنک بس سروس میں مفت سفر کا اعلان تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے کراچی میں خواتین کیلئے دو ماہ تک پنک بس سروس میں مفت سفر کا اعلان کردیا ہے پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور نے گذشتہ روز فریئر ہال کراچی میں منعقدہ ایک تقریب میں پنک بس سروس کے 2نئے روٹس کا افتتاح کیا۔اس موقع پر سینئر وزیر ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن، صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب، ڈپٹی میئر سلمان مراد بلوچ ، سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن اور دیگر سرکاری افسر بھی موجود تھے

About author