انٹرنیٹ ڈویلپمنٹ انڈیکس میں باون ممالک میں پاکستان کا پینتالیس واں نمبر
— April 24, 2024
اسلام آباد ( اے آئی اے ) انٹرنیٹ ڈویلپمنٹ انڈیکس میں باون ممالک میں پاکستان کا پینتالیس واں نمبر اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یواین ڈی پی کے دنیا بھر میں انٹرنیٹ ڈویلپمنٹ انڈیکس میں پاکستا ن کا 52 ممالک میں 45 واں نمبر ہے شائع ہونے والی رپورٹ برائے ڈیجیٹل تبدیلی 2024 میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ہیومن ڈویلپمنٹ انڈیکس کے ایک سوترانوے ممالک میں سے ایک سو چونسٹھ نمبر ہے۔اس رپورٹ میں پاکستا ن میں گزشتہ ایک عشرے کے دوران انسانی ترقی کے حوالے سے ملک کی حیثیت کا گہرا اوربھرپور جائزہ لیاجاتا ہے۔یہ تعلیم ، صحت اور معیارزندگی کا صوبائی اور ضلعی سطحوں پر جائزہ لیاگیا ہے۔ اس انڈیکس پر آزادکشمیر کا نمبر سب سے زیادہ ہے ، اس کے بعد پنجاب ، کے پی ، سندھ بلوچستان اور پھر گلگت بلتستان کا نمبر آتا ہے۔آزاد کشمیر اور پنجاب انسانی ترقی کے اعلیٰ درجے میں اور اوسط قومی ترقی سے بھی بہتر گردانے گئے ہیں، کے پی سندھ اور گلگت و بلتستان متوسط نوعیت کی انسانی ترقی کے درجے میں گردانے گئے ہیں جبکہ بلوچستان انسانی ترقی کے انتہائی نچلے درجے میں آتا ہے۔کے پی اور سندھ اوسط قومی ترقی کے لگ بھگ ترقی رکھتے ہیں جبکہ بلوچستان اور گلگت بلتستان اوسط قومی ترقی سے کم تر ترقی کے حامل ہیں۔