مقبوضہ کشمیر کے عوام کی حمایت جاری رکھیں گے ، صدر زرداری

مقبوضہ کشمیر کے عوام کی حمایت جاری رکھیں گے ، صدر زرداری


اسلام آباد ( اے آئی اے ) صدر مملکت آصف الی زرداری نے کہا ہے حق خودرادیت کے حصول تک مقبوضہ کشمیر کے عوام کی حمایت جاری رکھیں گے انہوں نے ان خیالات کا اظہارآزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم انوار الحق سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے پیر کو یہاں ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے بھی ملاقات کی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نےکہا ہے کہ حق خودارادیت کے حصول تک مقبوضہ کشمیر کے عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے، مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مظالم کی مذمت کرتے ہیں ۔

About author