دوبارہ منتخب ہونا میرے لئے اعزاز ہے ، صادق خان
— May 6, 2024
لندن ( اے آئی اے ) فتح حاصل کرنے کے بعد صادق خان نے کہا کہ وہ ووٹرز کے تہہ دل سے شکرگزار ہیں انہوں نے کہا کہ شہریوں کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔نفرت کے مقابلے میں امید جیت گئی۔ دوبارہ منتخب ہونا میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔ آج ہم نے تاریخ بنانے کے ساتھ ساتھ اپنی نسلوں کا مستقبل بنانے کی طرف قدم اٹھایا ہے ۔ہم نے ماحولیاتی آلودگی کے خلاف بھرپور کام کیالندن کے شہریوں کے تمام مسائل کے حل کی کوشش کروں گا ۔ہاؤسنگ کرائسز، مہنگائی اور جرائم کا خاتمہ کریں گے ۔رشی سوناک کو جنرل الیکشن کا اعلان کرنا چاہیے ۔وعدہ کرتا ہوں، لندن کے تمام لوگوں کامئیر رہوں گا