ایس ای سی پی کی جانب سے پنشن سکیم کی پیشکش کا فریم ورک متعارف
— May 7, 2024
اسلام آ باد ( اے آئی اے ) ایس ای سی پی کی جانب سے پنشن سکیم کی پیشکش کا فریم ورک متعارف تفصیلات کے مطابق سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے رضاکارانہ پنشن سکیموں کو مزید فروغ دینے اور نجی شعبے کیلئے پنشن سکیموں کی پیشکش کو سہل بنانے کے ، کمپنی کے تقاضوں کی مناسبت سے پنشن سکیم کی پیشکش کرنے کیلئے فریم ورک متعارف کر دیا ہے۔اس فریم ورک کے مطابق، ایسٹ مینجمنٹ کمپنیاں یا ایسٹ مینجرز، کسی بھی کمپنی کی ضروریات اور رسک پروفائل کو دیکھتے ہوئے، ان کی مناسبت سے پنشن سکیم کی پیشکش کر سکیں گے۔ اس نئے فرہم ورک کے تحت اب کمپنیاں اپنے ملازمین کے تقاضوں اور مالی وسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے پنشن سکیم دے سکیں گی اور سرمایہ کاروں اور پنشن حاصل کرنیوالے افراد کا اعتماد بھی بڑھے گا۔