پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کے پہلے چارجنگ اسٹیشن کا افتتاح

پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کے پہلے چارجنگ اسٹیشن کا افتتاح


کراچی ( اے آئی اے ) پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کے پہلے چارجنگ اسٹیشن کا افتتاح تفصیلات کے مطابق پاکستان میں پہلے الیکٹرک گاڑیوں کے نجی چارجنگ اسٹیشن کا افتتاح کردیا گیا ہے ، جس سے ی وی الیکٹرک گاڑیوں کو چارجز کی سہولت میسر آئے گی صوبائی وزیر توانائی ترقیاتی و منصوبہ بندی سید ناصر حسین شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورے صوبے میں اس طرح کے اسٹیشن لگانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی اور درجہ حرارت میں مسلسل اضافے کے پیش نظر ہمیں گرین انرجی اور سولر رائزیشن کی جانب جانا چاہئے ۔ الیکٹرک گاڑیوں کے نجی چارجنگ اسٹیشن کی افتتاحی تقریب میں پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان ، لبرا آٹوز کے سی ای او عبد الحسیب خان ،چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ، سیمنز کے ایم ڈی سید محمد دانیال ،ڈاکٹر زاہد انصاری ،اے کے میمن اور ڈائریکٹر سیمنز حشام حارث نے بھی خطاب کیا۔ وزیر توانائی ناصر حسین شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ سندھ حکومت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو فروغ دے رہی ہے اور صوبے میں مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو ہر ممکن مدد اور تعاون بھی کر رہی ہے۔ بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی اور درجہ حرارت میں مسلسل اضافے کے پیش نظر ہمیں گرین انرجی اور سولر رائزیشن کی جانب جانا چاہیے۔ ناصر شاہ نے کہا کہ پورے صوبے میں اس طرح کے اسٹیشن لگانا چاہیے

About author