وفاقی کا بینہ نے توشہ خانہ تحائف کے قوانین میں ترامیم کی منظوری دیدی
— May 15, 2024
اسلام آ باد ( اے آئی اے ) وفاقی کابینہ نےتوشہ خانہ تحائف کے قوانین میں ترامیم کی منظوری دیدی ہے جس کے تحت وہ شیلڈز، سوینئرز اور اسطرح کے دیگر تحائف جو وصول کنندہ اپنے پاس نہیں رکھے گا اُسے وصول کنندہ کے ادارے کی عمارت کے احاطے میں کسی بھی نمایاں جگہ پر رکھا جائیگا اور اسکا باقاعدہ ریکارڈ رکھا جائے گا، منظوری منگل کے روز وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں دی گئی ،کابینہ نے فیصلہ کیا کہ کتب کے تحائف وصول کنندہ کے دفتر یا کسی پبلک لائیبریری میں رکھے جائینگے اور اسکی باقاعدہ فہرست بنائی جائیگی ایسے تحائف جو پاکستانی قوانین کے تحت ممنوع ہیں اُنہیں کابینہ ڈویژن کی جانب سے قائم کی جانیوالی کمیٹی کی موجودگی میں تلف کردیا جائیگا اسی طرح توشہ خانہ کے تحائف کا تخمینہ لگانے والے نجی شعبے کے ماہر کے اعزازیہ میں بھی اضافہ کیا جائے گا