آزاد کشمیر کیلئے 23 ارب روپے اضافی گرانٹ کی منظوری
— May 16, 2024
اسلام آباد ( اے آئی اے ) آزاد کشمیر کیلئے 23 ارب روپے اضافی گرانٹ کی منظوری تفصیلات کے مطابق ای سی سی نے وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان کی سمری پر تکنیکی ضمنی گرانٹ کی صورت میں آزاد کشمیر حکومت کیلئے 23ارب روپے کی اضافی گرانٹ کی منظوری دیدی۔ وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب کی زیرصدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس بدھ کو منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر پاور سردار اویس احمد خان لغاری، وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین، وزیر پٹرولیم مصدق مسعود ملک، وزیر تجارت جام کمال خان اور متعلقہ وزارتوں کے سیکرٹریز نے شرکت کی۔ سیکرٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پیر کو اعلیٰ سطح کے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے اہم قومی مفاد میں آزاد جموں و کشمیر حکومت کیلئے اضافی 23 ارب روپے کی گرانٹ کی منظوری دی ہے۔