عالمی ادارہ صحت نے ڈینگی کی دوسری ویکسین کی منظوری دیدی

عالمی ادارہ صحت نے ڈینگی کی دوسری ویکسین کی منظوری دیدی


جنیوا ( اے آئی اے ) عالمی ادارہ صحت نے ڈینگی کی دوسری ویکسین کی منظوری دیدی تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او ) نے ڈینگی کی دوسری ویکسین کی منظوری دے دی ہے ۔ ڈبلیو ایچ او کی جانب سے کیا جانے والا یہ اقدام مچھروں کے سبب ہونے والی بیماری کے خلاف دنیا بھرمیں لاکھوں افراد کو تحفظ فراہم کرے گا۔ جاری بیان کے مطابق ادارے نے جاپانی دوا ساز کمپنی ٹاکیڈا کی جانب سے بنائی گئی ڈینگی ویکسین کو منظوری دی ہے۔ڈبلیو ایچ او کی جانب سے اس ویکسین کو 6سے 16سال کے ان بچوں میں استعمال کرنے کی تجویز دی گئی ہے جو ایسے علاقوں میں رہتے ہیں جہاں ڈینگی کی شرح زیادہ ہے۔ اس ویکسین کی 2خوراکیں ڈینگی کی 4اقسام کے خلاف تحفظ فراہم کرتی ہیں۔ ڈبلیو ایچ او کی منظوری کا مطلب ہے کہ اس ویکسین کو اب مختلف ڈونر اور اقوامِ متحدہ کی دیگر ایجنسیاں خرید کر غریب ممالک میں تقسیم کر سکیں گی۔ مطالعے میں یہ ویکسین ڈینگی کے مریضوں کو اسپتال میں داخلے سے بچانے میں 84فی صد تک اور علامات کو ختم کرنے میں اندازاً 61 فی صد تک مؤثر دیکھی گئی۔واضح رہے کیو ڈینگا نامی اس ویکسین کو اس قبل 2022میں یورپین میڈیسن ایجنسی سے منظوری مل چکی ہے۔

About author