دنیا میں گرمی کے موسم میں چھبیس دنوں کا اضافہ ہوگیا

دنیا میں گرمی کے موسم میں چھبیس دنوں کا اضافہ ہوگیا

واشنگٹن ( اے آئی اے ) دنیا میں گرمی کے موسم میں چھبیس دنوں کا اضافہ ہوگیا تفصیلات کے مطابق سائنسدانوں نے نتیجہ اخذ کیا کہ انسانوں کی وجہ سے موسمیاتی تبدیلی میں اضافہ ہوا اور دنیا کے تقریباً تمام مقامات پر شدید گرمی میں اوسطاً 26 دنوں کا اضافہ ہوا ہے ۔ یورپی یونین کے موسمیاتی مانیٹر کوپرنیکس کے مطابق 2023 گرم ترین سال تھا۔12ماہ میں تقریباً 6.3 ارب افراد نے 31 شدید گرمی کے دنوں کا تجربہ کیا۔ انٹارکٹیکا کے سوا ہر براعظم کے 90 مختلف ممالک میں 76شدید گرمی کی لہریں ریکارڈ کی گئیں اور سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں سے 5لاطینی امریکا میں تھے۔دوسری جانب بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں درجہ حرارت ریکارڈ 49.9 ڈگری تک پہنچ گیا، جس کے بعد ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا اور حکام نے پانی کی قلت سے خبردار کردیامحکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ درجہ حرارت توقع سے9ڈگری زیادہ ہے ریڈ الرٹ میں گرمی سے متعلق بیماریاں پھیلنے اور تمام عمر کے افراد کو ہیٹ اسٹروک کے خطرے سے خبردار کیا گیا ہے۔

About author