دنیا میں سالانہ اسی لاکھ لوگ تمباکو نوشی سے ہلاک ہوجاتے ہیں
— June 3, 2024
برسلز ( اے آئی اے ) دنیا میں سالانہ اسی لاکھ لوگ تمباکو نوشی سے ہلاک ہوجاتے ہیں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق ہر سال دنیا بھر میں 80 لاکھ لوگ تمباکو نوشی سے ہلاک ہوجاتے ہیں۔ اقوام متحدہ کے صحت سے متعلق ادارے WHO نے گذشتہ روز ورلڈ ’’نو ٹوبیکو ڈے‘‘ کے موقع پر جاری کردہ اعدادوشمار میں بتایا کہ دنیا میں 8 ملین سے زیادہ لوگ تمباکو سے مرتے ہیں، جن میں 12لاکھ دوسرے ہاتھ کے دھوئیں یعنی سگریٹ پینے والوں کی جانب سے چھوڑے جانے والے دھویں کی وجہ سے ہلاک ہوجاتے ہیں۔