گوگل ملائیشیا میں دو  ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

گوگل ملائیشیا میں دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

کوالالمپور ( اے آئی اے ) گوگل ملائیشیا میں دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا ملائیشین حکومت کے مطابق گوگل فرم کے پہلے ڈیٹا سینٹر کے قیام کے لیے ملائیشیا میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔وزیر اعظم انور ابراہیم کی جانب سے سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لیے کم از کم 107ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا ہدف مقرر کیے جانے کے چند دن بعد حکومت نے کہا کہ اس سرمایہ کاری سے ملائیشیا میں صحت کی دیکھ بھال، تعلیم اور مالیات سمیت مختلف شعبوں میں 26ہزار 5سو ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے یہ سہولت دارالحکومت کوالالمپور کے مغرب میں ایک بزنس پارک میں واقع ہوگی اور گوگل کی مقبول ڈیجیٹل سروسز جیسے کہ سرچ، میپس اور ورک اسپیس کو تقویت دے گی۔

About author