پنجاب میں اساتذہ اور طلباء کیلئے ’’ڈیجیٹل سفر پروگرام ‘‘ لانچ

پنجاب میں اساتذہ اور طلباء کیلئے ’’ڈیجیٹل سفر پروگرام ‘‘ لانچ

لاہور ( اے آئی اے ) پنجاب میں اساتذہ اور طلباء کیلئے’’ڈیجیٹل سفر پروگرام ‘‘ لانچ تفصیلات پنجاب میں اساتذہ اور طلباء کیلئے ’’ڈیجیٹل سفر پروگرام ‘‘ لانچ کر دیا۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ ڈیجیٹل سفر کا مقصد پنجاب کے طلباء و اساتذہ کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی اہم مہارتوں سے آگاہ کرنا اور مستقبل کیلئے ٹیک پروفیشنلز پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل سفر پروگرام کے پہلے مرحلے میں 1000 اساتذہ اور 50 ہزار طلباء کو آئی ٹی سکلز سے عہدہ برآء کر کے ڈیجیٹل انقلاب لائیں گے ۔ ٹیک ویلی اور گوگل کے اشتراک سے ڈیجیٹل سفر پروگرام ڈیجیٹل خواندگی میں اضافہ کرے گا۔ اسی ضمن میں اساتذہ کیلئے گلوبل سرٹیفیکیشن پروگرام بھی لانچ کیا جائے گا۔ ٹیکنالوجی کے استعمال سے اساتذہ کا بوجھ بھی کم ہوگا وزیر تعلیم نے کہا کہ ہر ضلع کے ٹاپ پرفارمنس ٹیچر کو گاڑی کا تحفہ دیا جائے گا۔

About author